کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے ،جنہیں اوآر او پی اسکیم سے نامطمئن ہو
کر خودکشی کرنے والی ایک سابق فوجی کے گھر والوں سے آج آر ایم ایل اسپتال
میں ملنے نہیں دیا گیا ، کہا ہے کہ انہیں غیر
جمہوری طور پر حراست میں لیا
گیا ہے۔ سابق فوجی نے مبینہ طور پر جنتر منتر پر زہر کھا کر گزشتہ رات خود کشی کرلی تھی۔ متوفی کا نام رام کشن گریوال بتا یا گیا تھا جو ہریانہ کے ضلع بیوانی کا رہنے وال تھا۔